محرم الحرام ہمیں اخوت و اتحاد کا درس دیتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا کی زیرصدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد اور سینئررہنمارانا عبداﷲ’ مرزا مظہر صدیق بیگ ،محمد عظیم الشان، چوہدری اعجاز، عمران مجیدملک، ترجمان مرزا ثمریز سومی، چوہدری شاہد ندیم، مرزا محمداکرم اوردیگرموجود تھے۔ خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ تاجر برادری ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ قدم بہ قدم چلتی آئی ہے۔شہر میں امن و سکون کو قائم رکھنے کے لئے ہم ہر وقت تیار ہیں ۔ محرم الحرام میں سب مل کر پاکستان میں امن اور ہم آہنگی کا پرچار کریں۔ محرم الحرام ہمیں اخوت و اتحاد کا درس دیتا ہے ۔انتہاء پسندی، فرقہ واریت اور تشدد کو فروغ دینے والوں کا خود محاسبہ کریں گے۔ تمام مکاتب فکر اپنے مسلک اور عقائد پر رہتے ہوئے کسی بھی مقدس شخصیات یا فرقے کے خلاف نفرت انگیزی اور اہانت پر مبنی جملوں اور الزامات لگانے سے گریز کریں ۔موجودہ حالات میں پاکستان کا کوئی بھی شہر فرقہ واریت یا فسادات کامتحمل نہیں ہوسکتا ،اس لئے وطن عزیز میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جتنی آج ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی ۔ دریں اثناء ترجمان مرزا ثمریز سومی 10محرم تک چوک گھنٹہ گھر میں ہر وقت موجود رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں