تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق،خاتون زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ روڈ پر پھلاہی کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق’ خاتون بری طرح زخمی ہو گئی، ریسکیو1122 نے نعش پولیس کے حوالے کر کے مضروبہ کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 101 رب کا رہائشی 55سالہ فرزند علی ولد نور محمد اپنی عزیزہ 60سالہ سدرہ بی بی زوجہ محمد یوسف کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ کھرڑیانوالہ روڈ پر 103رب پھلاہی کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 55سالہ فرزند علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا، جبکہ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں