ماموں کانجن کا رہائشی نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ماموں کانجن (نامہ نگار)ماموں کانجن کا رہائشی نوجوان سیالکوٹ میں بجلی کی مین تار وں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیابتایا گیا ہے کہ ماموں کانجن کے نواحی گائوں چک نمبر 494 گ ب لال ترہانہ کا رہائشی نوجوان ایوب ولد یعقوب سیالکوٹ میں مزدوری کے سلسلہ میں پولٹری فارم پر کام کرتاتھا پولٹری فارم میں نصب پنکھوں کی مین تار وں سے کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں