CTD اور سکیورٹی اداروں کی کارروائی، 2مطلوب دہشتگرد ہلاک

کرم(نامہ نگار) ضلع کرم میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے 2 مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے تری منگل میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے دو مطلوب دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا، ہلاک دہشتگرد اساتذہ پر فائرنگ میں ملوث تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں