13 کروڑ کی ڈکیتی کرنیوالے بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے

کراچی (بیوروچیف) کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر میں 13کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کی پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، گھر میں ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم اور اشیا کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں