سالانہ خلافت راشدہ کانفرنس کل ہو گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)کل مورخہ یکم جولائی بمطابق 05 محرم الحرام بروز منگل بعد نماز عشا منٹگمری بازار شہر فیصل آباد میں ہونے والی سالانہ خلافت راشدہ کانفرنس سابقہ روایات کے مطابق بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہو گی ۔ کانفرنس میں ہزاروں افراد شریک ہو کر خلفا راشدین سے اپنے پیار و محبت اور عقیدت کا اظہار کرے گے ان خیالات کا اظہار ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع فیصل قاری محمد ارشد ، صوبائی نائب ناظم نشر واشاعت خالد محمود اعظم آبادی اور میاں محمد طیب نے جڑانوالہ اور ستیانہ بنگلہ کے ذمہ داران کو خلافت راشدہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت اور تنظیمی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کانفرنس کو کامیابی سے ہم کنار کرنے اور اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ایک کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ یہ کانفرنس کی بھرپور کامیابی سے امن و امان کی بحالی اور بین المسالک رواداری و ہم آہنگی کی فضا کو ہموار کرنے میں مدد ملے گی ۔ کانفرنس زیر سرپرستی محقق العصر علامہ ارشاد الحق اثری ، زیر صدارت مولانا محمد یوسف انور ، زیر نگرانی مولانا عبد الحی انصاری اور زیر قیادت حافظ محمد شفیق ظہیر منعقد ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں