کمالیہ(نامہ نگار)جنرل سیکرٹری اوورسیز ونگ کمالیہ تاجر اتحاد حارث ندیم نے کہا ہے واقعہ کربلا ہمیں دین کی حفاظت کیلئے سب کچھ قربان کردینے کا پیغام دیتا ہے ۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں ، محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر باہمی رواداری کو فروغ دیں ۔




