پاک فوج ملکی حفاظت کیلئے جانیں قربان کر رہی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے نے کہاہے کہ شہداء اور مسلح افواج کیخلاف ہرزہ سرائی صرف قابلِ مزمت نہیں قابلِ مرمت ہے-دہشت گردوں کا مقابلہ کرنیوالے 13جوان شہیدہوئے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاک فوج کے جوان ملکی حفاظت کے لیے جان کے نذرانے پیش کر رہے ہیں فوج مضبوط ہے توملک بھی مضبوط ہے اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے محب وطن نہیں نہ عوامی نمائندگی کے قابل ہیں ان کاکہناتھاکہ جویونین کونسل چلانے کے قابل نہیں تھا ملک کی چابیاں اس کے حوالے کر دی گئیں-انہوں نے 4 سال میں نفرت، گالم گلوچ اور مخالفین پر جھوٹے مقدمے بنانے کے سوا ملک کو کچھ نہیں دیابلکہ نااہلی سے ملکی معیشت کا بھی بیڑہ غرق کیاگیا-آج میاں شہباز شریف کی قیادت میں میں پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے جبکہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہے آج ملک کو اتحاد اور یک جہتی کی ضرورت ہے۔ اس لئے وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کوایک بار پھر مل بیٹھنے کی پیشکش کی ہے-انہوں نے کہا کہ 10 مئی کو بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی جو اس نے اپنی تاریخ میں نہیں دیکھی، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ریاست، مسلح افواج اور سپہ سالار کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔اس فتح کے بعد اگر کسی کو رونا چاہیے تو وہ تو بھارت ہے، آج بھارت کو پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا ہے، جو پاکستان کی فتح پر بھارت کا بیانیہ بولے کیا وہ ملک کا وفادار ہے یا بھارت کا؟۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گھنانے عزائم عوام کے سامنے آ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں