محرم الحرام میں اتحاد ، اتفاق کا مظاہرہ کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر و سپریم انجمن تاجران وکریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی اسلم بھلی ،جنرل سیکریٹری شیخ محمد فاضل سینئر عہدیداروںنے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حساس ایام کا شدید تقاضہ ہے کہ ان ایام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اتحاد ،اتفاق ،پیار محبت اور یگانگت کا مظاہرہ کیا جائے انہوں نے فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کار کردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محتر مہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کمشنر مریم خان ، RPO ذیشان اصغر کی نگرانی میں محر م الحرام کے پیش نظر ریجن کے تمام شہروں اور قصبات میں سخت سیکورٹی اقدامات کے ساتھ ساتھ شہر میں اسٹریٹ کرائم و دیگر جرائم کے خاتمہ اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضلع کے تمام تھانوں کی پولیس اور اداروںکو چوکنارکھا ہوا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں