گوجرہ(نامہ نگار)لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میںدو خواتین سمیت تین افرادکو تشددکا نشانہ بنادیاگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر277ج ب میں محمد وارث کا گائوں ہذا کے محمد بوٹاوغیرہ سے سرکاری کھال مسمار کر نے پرجھگڑاہو گیا جس پر ملزمان نے اس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا جبکہ اس کی اہلیہ آسیہ بی بی کے کپڑے پھاڑدئیے ۔چک نمبر337ج ب کی مافیہ بی بی زوجہ عرفان کے گھر میں عمران وغیرہ دو افراد داخل ہوئے اور مافیہ بی بی کوڈنڈوں سوٹوں اور اینٹوں سے تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا ۔شورواویلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کرکے مضروبین کی جان بخشی کرائی جس پر ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




