عبدالصمد معاذ اہلحدیث کے رابطہ جماعات دینیہ مقرر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے معروف مذہبی و سماجی رہنما، ممتاز عالم دین علامہ عبدالصمد معاذ کو مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کا ناظم رابطہ جماعات دینیہ مقرر کر دیا گیا ھے ۔ علامہ عبدالصمد معاذ قبل ازیں مرکزیہ پنجاب کی کابینہ میں ناظم شعبہ تعلقات عامہ کے طور پر پچھلے دس سال سے کام کر رھے تھے ۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالرشید حجازی کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے علامہ عبدالصمد معاذ کی تنظیمی خدمات اور وابستگی کی بنیاد پر انہیں جماعت کی مرکزی کابینہ میں شامل کیا ھے۔ اور انہیں ملک کی دیگر دینی جماعتوں سے رابطہ کا ناظم مقرر کیا گیا ھے ۔ یہاں فیصل آباد جماعت کے دفتر سے ملنے والی معلومات کے مطابق علامہ عبدالصمد معاذ 2008 میں مرکزی جمعیت اہل حدیث فیصل آباد سٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ھوئے تھے ۔ ازاں بعد وہ جماعت کی صوبائی اور مرکزی کابینہ جات کا حصہ رھے ۔ اس وقت بھی وہ مقامی کابینہ میں سرپرست کے طور پر شامل ھیں ۔ جماعت کے سابقہ امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر مرحوم کی کابینہ میں علامہ عبدالصمد معاذ نائب ناظم اعلی کے طور پر بھی شامل رھے ۔ یاد رھے کہ علامہ عبدالصمد معاذ صاحب اھل حدیث مکتب فکر کے بزرگ عالم دین ، شیخ الحدیث مولانا محمد طیب معاذ مرحوم کے صاحبزادے ھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں