دہشتگردی کیخلاف فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق ایم پی اے میاںطاہر جمیل فیصل آباد کی تاجر برادریوں نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں سکیورٹی فورسز کے قافلہ پر حملہ کے نتیجہ میں 13جوانوں کی شہادت کو نہایت افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی انتھک کاوشوں اور لازوال قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور مسلح بہادر افواج وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے مثالی اقدامات کر رہی ہیں ملک بھر کی تاجر برادری حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے تاجر برادری واقعہ کی مذمت کرتی ہے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، وطن عزیز کے دفاع کے لئے قربان ہونے والے جوان ہی قوم کے اصل ہیرو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں