ماہ جون میں519ا شتہاری،823عدالتی مفرور گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی ماہ جون میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں۔ تفصیلات کے مطا بق سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھرمیں کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے تھانوں کی پولیس متحرک ہے ۔جبکہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے۔ ماہ جون کے دوران پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات پر کامیاب ریڈز کیے۔ جبکہ خطرناک مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں کاروائی کرتے ہوئے ماہ جون میں 519اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹگری کے246اورB کیٹگری کے 273 جبکہ 823عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے۔ ماہ جون میں 25گینگ کے72 ملزمان گرفتار کرکے7کروڑ72 لاکھ76ہزار روپے مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ملزمان سے 87 موٹر سائیکلز ،2 لیپ ٹاپ، 20 موبائل فونز ، بیٹریاں ، نقدی ، زیورات ،14 مال مویشی اور 34 پسٹل30 بور ، 1کاربین ، 1رپیٹر برآمد کر لیے گئے ملزمان چوری اور ڈکیتی و رابری کے مقدمات میں مطلوب تھے ۔ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ مختلف تھانوں میں جوا اور پرچی مافیاکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ماہ جون میں85مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اور 261ملزمان گرفتار کئے گئے۔ جوا مافیا کے قبضہ سے زرداو رقم3لاکھ7 ہزار روپے برآمد کی اور موقع سے تاش،پرچیاں،چٹھے اور دیگر جوا کا سامان قبضہ پولیس میں لیا گیا۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 317مقدمات درج کر کے ملزمان سے منشیات برآمد کی گئیں۔ملزمان سے چرس 74.670کلو گرام ، آئس8.692کلو گرام ، ہیروئن 33.332کلو گرام ، لہن 596 لیٹر اور شراب 4245لیٹر برآمد کرکے قبضہ میں لی گئی ۔جبکہ نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی ہے ۔ جن کے خلا ف اسلحہ کے353مقدمات درج کئے گئے جن میں پسٹل284 ، کلاشنکوف 12 ،رائفل 32، بندوق9 ، رپیٹر13 ، ریوالور3 و متعدد گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کریک ڈائون جاری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔ موثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹان کی سطح پر مانیٹرنگ اور , کریمینلزکے قلع قمع کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔مزید سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کا کہنا ہے کہ پولیس کا ہر جوان کرائم کا بہادری سے مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہے اور ہر شہری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں