گوجرہ(نامہ نگار)گھر میں داخل ہوکرماں بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے افرادمقدمہ کی زد میں آگئے ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر305ج ب کی سلمہ بی بی کے گھر میں جاوید وغیرہ داخل ہوگئے اورسلمہ بی بی کو اس کی بیٹیوں سمیت تشددکا نشانہ بنا ڈالااور کپڑے پھاڑ دئیے ۔شورواویلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہیں دیکھ کر ملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




