فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آ ئیگاروز مرہ کی جو اشیا سستی تھیں اب وہ مزیدمہنگی ہوں گی انڈسٹری اورعوام کے لیے پہلے بجلی مہنگی پھر گیس کی قیمت اوراب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا-بہترتھاپاورکمپنیوں کے ساتھ نئے معاہدوں کے بعد بجلی کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ کمی کی جاتی اب ٹی وی فیس ختم کرنے سے عوام کو کیاریلیف ملے گا؟-ان کاکہناتھاکہ میاں نواز شریف نے اپنے تمام ادوارمیں ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے گئے مگراب عوام خوشحال ہونے کی بجائے مزید بدحال ہورہے ہیں-انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اوران پرکسی قسم کابوجھ نہ ڈالاجائے-انہوں نے تجویز دی کہ حکومتی اوردیگراداروں میں اخراجات کم کئے جائیں اوراربوں روپے کی بجلی وگیس چوری روکنے کے لیے سخت فیصلے کئے جائیں تواربوں روپے کی بچت ہوسکتی ہے جس سے غریب عوام کو ریلیف دیاجاسکتاہے۔




