سرگودہا ( بیورو چیف) سرگودہا ڈویژن جہانز یب اعوان کی ہدایت پر مون سون سیزن کے دوران نکاسی آب کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے سرگودہا شہر کو 14 مختلف زونز میں تقسیم کرکے انتظامی افسران کو ان زونز میں صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کی نگرانی نشیبی علاقوں کی نشاندہی اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ہر افسر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں کا باقاعدگی سے دورہ کرے اور نکاسی آب کے انتظامات کے حوالے سے تصویری شواہد کے ساتھ رپورٹ پیش کرے۔ زون نمبر 01 کی نگرانی ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس)، پی ایچ اے کے سپرد کی گئی ہے، جنہیں بلاک 2، رفیع پارک، چک 46/NB، NST، غنی پارک، منظور کالونی، کینال پارک اور ماڈل ٹاؤن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔زون نمبر 02 میں ایڈیشنل کمشنر (کوارڈینیشن) کو بلاک W، X، Y، فاضل ٹاؤن، NST اور احسان ٹاوئون کی نگرانی سونپی گئی ہے۔زون نمبر 03 کی ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) کو دی گئی ہے، جن کے زیرِ نگرانی جناح کالونی، شمشیر ٹائون، بلاک اے سٹیلائیٹ ٹائون ،چونا بھٹیاں، نواب کالونی ، بشیر کالونی، یوسف پارک، عادل پارک، شوکت پارک، عمران ٹائون اور GBS چوک شامل ہیں۔زون نمبر 04 کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو سونپی گئی ہے جن کے ذمے ملت آباد، گل والہ چوک،جوہرکالونی ، دین کالونی، مبارک کالونی ، محبوب کالونی، شبیری کالونی اور مسلم ٹائون ہیں۔زون نمبر 05 میں ڈائریکٹر (لوکل گورنمنٹ) کو منظور ٹائون ، مجاہد کالونی، گلشن جمال،ظفر کالونی بلاک سی ، رحمان پورہ، منورکالونی ، زبیدہ رضا ٹائون اور رحمن پورہ بلاک اے ، بی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔زون نمبر 06 کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کو اسلام پورہ، نیوسول لائن ، کباڑی بازار ،فاطمہ جناح کالونی ، لکڑ منڈی، کوٹ فریدنئی اور پرانی آبادی، اکرام کالونی ، نذیر کالونی اوربستی عید گاہ کے علاقوں نگرانی سونپی گئی ہے۔زون نمبر 07 میں ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) کو اقبال کالونی، Z بلاک اور بلاک نمبر 12 تا 34 کے نکاسی آب کے امور کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔زون نمبر 08 میں تحصیلدار سرگودہا کو بلاک نمبر 25 تا 35، اربن ایریا اور واٹر سپلائی روڈ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔زون نمبر 09 کی نگرانی سیکریٹری ڈی آر ٹی اے کے سپرد کی گئی ہے، جن کے زیر انتظام اقبال کالونی، حسین آباد، فیصل ٹاؤن، مدینہ کالونی، سراج پارک، گلشنِ حیات کالونی ، ڈھکہ کالونی ، محمدیہ کالونی ، مدینہ کالونی ، میکن کالونی اور دیگر علاقے ہوں گے۔زون نمبر 10 میں ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) پی ایچ اے کو عزیز بھٹی ٹاؤن، اتفاق کالونی، بخش کالونی، عمر باغ، رشید کالونی ، صدات کالونی علاقوں کی نگرانی سونپی گئی ہے۔زون نمبر 11 کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کریں گے جنہیں فاطمہ جناح روڈ، مسلم بازار، گلبرگ پارک، بلاک 19 تا 23، اور عید گاہ روڈ کی نگرانی دی گئی ہے۔زون نمبر 12 میں اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) اولڈ سول لائن، جعفریہ کالونی، کچہری ایریا، جیل روڈ، ٹوانہ پارک اور اعوان کالونی کے ذمہ دار ہوں گے۔ زون نمبر 13 کی ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنر (HR & Coord) کو سونپی گئی ہے جن کے ذمے بابو محلہ، سلیمان پورہ، بستی نوری گیٹ اور اسلام آباد ٹائون کی نکاسی آب کی صورتحال کی نگرانی ہو گی۔زون نمبر 14 کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا کریں گے جنہیں فیکٹری ایریا، کارپوریشن ٹاون، سلانوالی روڈ، رشید کالونی،استقلال آباد، بسم اللہ پارک، پکا ڈیرہ، ماڈل پارک، اسلام پورہ، آسی کالونی اور امیر کالونی کے علاقے دیے گئے ہیں۔کمشنر سرگودہا نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے تفویض کردہ علاقوں میں نکاسی آب کی بروقت شکایات کا ازالہ کریں، صفائی کے عمل کو بہتر بنائیں اور ریکارڈ کے لیے تصویری ثبوت کے ساتھ پیشرفت رپورٹ فراہم کریں تاکہ شہریوں کو بارش کے دوران کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔




