اختیارات کا ناجائز استعمال کرنیوالے افسران کو معافی نہیں ملے گی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (بیورو چیف)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو تنگ کرنے یا پھر نگرانی اور اصلاحات کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی، اختیا ر ا ت کا ناجائز استعمال کرنیوالے ایف بی آر افسران کو اس نظام میں معافی نہیں ملی گی۔وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس ادا کرنے والا ہر شہری ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے، گزشتہ برسوں کے دوران ایف بی آر میں ادارہ جاتی اصلاحات کی ہیں، جس کا مقصد جوابدہی ، بنیادی ڈھانچے اور آرگنائزیشن کے اندر ایمان داری کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اور ٹیکس جمع کرنے والوں کے درمیان بے اعتمادی بڑھ رہی ہے، ہمارا مقصد ٹیکس جمع کروانے والوں کو تنگ نہ کرنا ہے، ٹیکس کلیکشن کو بڑھانے کی خاطر افسران کو کسی بھی شہری کو تنگ کرنے سے منع کیا ہے، ہمارا کام نہ تو زیادہ ٹیکس جمع کرنا ہے اور نہ ہی کم۔راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ادارے میں موجود جن افسران کی ساکھ خراب ہے انہیں اہم عہدوں سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ ان کی ترقی بھی روک دی گئی ہے، افسران کی شہریوں تک بآسانی رسائی کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں