مرزا محمد اشرف مغل کی صاحبزادی انتقال کر گئی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر مرزا محمد اشرف مغل کی صاحبزادی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ صدیقیہ قبرستان نزد راجہ چوک پیپلز کالونی نمبر 2میں ادا کی گئی جس میں چیمبر کے ممبران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثنا ریحان نسیم بھراڑہ ۔ صدر ، قیصر شمس گچھا۔ سینئر نائب صدر اور شاہد ممتاز باجوہ۔ نائب صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے اس سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مرزا محمد اشرف مغل سمیت دیگر پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں