سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،عظمیٰ بخاری

جڑانوالہ(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے جڑانوالہ آمد پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر، ایس ایس پی آپریشن عمارہ شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر،ایس پی ٹائون بختیار احمد،ڈی ایس پی ریاض الدین گجر، لائسنس دار متولی امام بارگاہ قصر بتول و عہدیداران سید تطہیر حسین شاہ، علامہ تصدیق حسین نقوی،سید ثقلین شاہ سبزواری،سید توقیر شاہ،سید کاشف شاہ اور ثمر غازی کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہ قصر بتول میں کئے گئے انتظامات اور مرکزی جلوس کے راستوں کا جائزہ لیا اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان اور اسرائیل ایران کی جنگ کے بعد کچھ قوتیں شرانگیزی کر سکتی ہیں ہم سب نے ملکر انکی سازش کو ناکام بنانا ہے محرم الحرام ہمیں امن صبر رواداری کا درس دیتا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف محرم الحرام کے انتظامات کا خود جائزہ لے رہی ہے پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف سائبر مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے فیک نیوز کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی محرم الحرام کے جلوسوں کے ساتھ کلینک آن ویلز بھی موجود ہونگے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اقتدار میں آ کر سابقہ دور کے 22 ارب روپے کی ادائیگیاں کی ہیں مریم نواز حکومت کے حوالے سے ابھی تک کوئی آڈٹ رپورٹ جاری نہیں ہوئی ہے ایک ناکام ٹولہ صرف طوفان بدتمیزی برپا کرنے میں مصروف ہے جو خود کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں وہ اپنے گریبان میں جھانکنے کی بجائے ہم پر باتیں کر رہے ہیں ان کا جواب ہم کارکردگی سے دے رہے ہیں عظمی بخاری نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں یوم عاشور کے جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ جاتی ہے محرم الحرام میں کسی کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے دوران ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام اضلاع کی انتظامیہ لوکل گورنمنٹس اور واسا کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے عظمی بخاری نے پنجاب حکومت کی جانب سے لگائی گئی پانی کی سبیلیوں اور میونسپل کمیٹی دفتر میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی عاشورہ کے ایام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں