دفتری نظام کو مکمل طور پر جدید سسٹم پر منتقل کرنیکا پلان

لاہور (بیورو چیف) پنجاب میں دفتری نظام کو مکمل طور پر ای فائلنگ سسٹم پر منتقل کرنے کا پلان، محکمہ سروسز نے ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈ ڈی ، تمام محکموں اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں۔مراسلہ کے مطابق تمام محکمے اپنے ماتحت کمپنیوں،ڈائریکٹوریٹس اور فیلڈ آفسز کو ای فائلنگ سسٹم کا پابند بنائیں،ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کے اجلاس میں ای فاس سسٹم کے حوالے سیکارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔دفتری نظام کے پیپر لیس ہونے سے سٹیشنری اخراجات میں کمی ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں