پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی علماء مشائخ ونگ کے صدر پیرریاض احمدسعدی نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔جماعت اسلامی علماء مشائخ ونگ کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوجائے گا،عوام میں پہلے ہی خریداری کی سکت نہیں رہی۔ان کا کنہا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں عوام کی قوت خرید میں کوئی اضافہ نہیں کیا، عوام میں قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے معاشی حالات بالکل بھی اچھے نہیں۔انہوں نے کہا کہ خریدار میں قوت خرید نہیں ہوگی تو دوکاندار خوشحال کیسے ہوگا، اگر کاروباری طبقہ خوشحال نہیں ہوگا تو ملک کیسے خوشحال ہوگا۔ پیرریاض احمدسعدی کا کہنا تھا کہ بجلی گیس کے بلوں نے عوام کا بھرکس نکال رکھا ہے، اس بجٹ میں وزیروں مشیروں کی تنخواہوں اور مراعات نے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔مزید کہا کہ وزیروں اور مشیروں کا مفت گیس، مفت بجلی، مفت پیٹرول کے علاوہ بجلی اور گیس چوری کا بوجھ بھی عوام پر ہے، اب ایک ہی حل ہے عوام گھر چھوڑ کر سڑکوں پر بیٹھ جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں