گوجرہ میں دوشیزہ سمیت دو افراد کو اغوا کر لیا گیا

گوجرہ(نامہ نگار)دو مختلف واقعات میں دوشیزہ سمیت دو افراد کواغواء کر لیاگیا۔چک نمبر 344ج ب کے رفاقت علی تھانہ نواں لاہورمیں مقدمہ درج کرایاکہ اس کا16سالہ بیٹا زین علی گھر کے باہر گلی میں کھڑاتھاکہ تین نامعلوم کار سوار افرادنے اس کواغواء کر لیاجبکہ چک نمبر316ج ب کی مصباح نے تھانہ صدرگوجرہ میں مقدمہ درج کرایاکہ اس کی15سالہ بیٹی کوعرفان وغیرہ تین افراد نے اغواء کر لیااور فرارہو گئے۔پولیس نے مغویان اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں