امام حسین کی شہادت نے مردہ ضمیروں کو بیدار کیا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)نواسہ رسول حضرت امام حسین کی شہادت نے مردہ ضمیروں کو بیدار کیا معرکہ کربلا نے انسانیت کو جینے اور مرنے کا سلیقہ سکھایا اور باطل کے مد مقابل ڈٹ جانے کا درس دیا۔کربلا کی پاک سر زمین آج بھی تمام انسانیت کے لئے ایک عظیم درس گاہ اور عقیدتوں کا مرکز ہے کربلا وہ چشمہ فیض ہے جس سے ہر انسان فیض یاب ہو رہا ہے۔ کربلا ہمیشہ زندہ رہنے کے لئے جام شہادت نوش کرنے کا پیغام ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے صدر چوہدری اشتیاق حسین ،سیکرٹری اطلاعات چوہدری جاوید اقبال گل نے کہا کہ امام حسین کی ذات آج پوری انسانیت کے لیے جرات و بہادری کی علامت ہے ،واقعہ کربلا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسلام کا سرمایہ حیات یزیدیت نہیں بلکہ حسینیت ہے واقعہ کربلا صرف نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ اسلام اور یزید کے درمیان ہونے والی جنگ کا نام نہیں بلکہ حق و باطل کے درمیان ابدی جنگ کا نام ہے جس میں حق نے اپنا سر کٹوا کر باطل کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سرنگوں کر دیا ۔ پیپلز پارٹی اسپین کے صدر چوہدری اشتیاق حسین ،سیکرٹری اطلاعات چوہدری جاوید اقبال گل نے کہا کہ جگر گوشہ بتول نواسہ رسول سیدنا امام حسین فضائل و مناقب اور سیرت و کردار کا روشن و در خشاں باب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں