جھمرہ میں بھی یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا

چک جھمرہ(نامہ نگار) ملک بھر کی طرح چک جھمرہ میں بھی یوم عاشور بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا محرم الحرام کے موقع پر اہل تشیع کا ماتمی جلوس 10بجے امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا قذافی چوک میں پہنچا جہاں پر ذوالجناح برامد ہوتے ہی عقیدت مندوں نے ماتم سینہ کوبی اور زنجیر زنی شروع کر دی دوسرا جلوس تازیہ اہل سنت والجماعت نے مندر روڈ سے نکالا اور ٹیلی فون ایکسچینج چوک میں ریلوے روڈ سے نکالے گئے بابا چراغ کے تعزیے کے ہمراہ اکٹھے ہوئے سابق ایم پی اے و ضلعی جنرل سیکرٹری ٹکٹ ہولڈر این اے 95آزاد علی تبسم نے خصوصی طور سیکیورٹی اور امن و امان کا جائزہ لینے کے لیئے شہر کا دورہ کیا محکمہ صحت ‘واپڈا ‘1122 اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی رانا ندیم ایس ایچ او افضل جٹ سے انتظامی معاملات پر بریفنگ لی امام بارگاہ کے متولی طاہر شاہ کاظمی سے ملاقات میں انتظامات کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بات چیت کی۔ سی او میونسپل کمیٹی ظفر چٹھہ تحصیلدار رانا محمد عرفان 1122کے عملے اور تاجر برادری کے نمائندوں سے ملاقات میں ماتمی جلوس کے روٹس پر بہتر انتظامات کیئے جانے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح مقامی انتظامیہ نے ذمہ داریوں کو بڑے احسن طریقے سے نبھایا ہے جو قابل تحسین ہے۔ مذہبی جماعتوں’ شہریوں اور اداروں نے خوش اسلوبی سے اپنا اپنا کردار احسن طریقے سے نبھایا ہے جس پر سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیئے بہت بھرپور کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں