یوم عاشورہ پر سی پی او بلال عمر کی جڑانوالہ آمد،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا،سی پی او فیصل آباد بلال عمر نے جڑانوالہ آمد پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ممبران امن کمیٹی کے ساتھ ملاقات کی،پولیس،ریسکیو 1122,میونسپل کمیٹی واپڈا،سوئی گیس،محکمہ صحت اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین نے ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جڑانوالہ میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جاتا مرکزی جلوس متولی و لائسنس دار سید تطہیر حسین شاہ،صدر انجمن حسینہ رجسٹرڈ حاجی غلام رسول،جنرل سیکرٹری سید تصدق حسین شاہ،سید ثقلین سبزواری کی قیادت میں امام بارگاہ قصر بتول سے برآمد ہوا جو مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ امام بارگاہ قصر بتول پہنچ کر اختتام پذیر ہوا مرکزی جلوس میں شامل عزاداران نے نشاط سینما چوک میں نماز ظہرین ادا کی اور ذوالجناح کی آمد پر ماتم و زنجیر زنی کی مقررین نے امام حسین اور انکے رفقا کی شہادت پر روشنی ڈالی اور میدان کربلا کے فلسفہ کو اجاگر کیا اور کہا کہ میدان کربلا ہمیں محبت اخوت اور قربانی کا درس دیتا ہے مرکزی جلوس میں شامل عزاداران کیلئے انتظامات کئے گئے تھے پولیس کے چاک و چوبند جوانوں،ریسکیو 1122,میونسپل کمیٹی،واپڈا،سوئی گیس اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے ڈیوٹیاں سرانجام دیں،ریسکیو 1122اور محکمہ صحت کی جانب سے میدیکل کمیپ لگائے گئے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی نے عزاداران کیلئے ٹھنڈے و میٹھے پانی کی سبیلیں لگائی گئی تھی جبکہ سی پی او فیصل آباد بلال عمر نے جڑانوالہ آمد پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ممبران امن کمیٹی کیساتھ ملاقات بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں