ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اہل اسلام کی ذمہ داری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیغام پاکستان اور طے شدہ باہم یگانگت سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اہل اسلام کی شرعی ذمہ داری ہے علما و مشائخ ائمہ کرام اور مقررین اپنے بیانات پیغام ربانی اسوہ رسول پاک سے مزین کریں اور تعلیمات سیدنا حضرت امام حسین کو اجاگر کریں تاکہ امن بھائی چارہ اتحاد بین المسلمین کا پرچم سر بلند ہو ان خیالات کا اظہار جملہ مکاتب فکر کے علما مشائخ اکابرین نے ملک کے ممتاز عالم دین داعی اتحاد امہ علامہ محمد ریاض کھرل زیر ارادتی مشاورت متفقہ بیانیہ میں کیا شیخ الحدیث مفتی محمد انس مدنی ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی مفتی مظفر اقبال صاحبزادہ سید مصطفی اشرف رضوی مفتی محمد طاہر نوری مفتی محمد طیب قادری ڈاکٹر بدر منیر سیفی پیر محمد مقصود مدنی القاری محمد شریف کھرل صاحبزادہ سید ایوب شاہ صاحبزادہ سید معصوم شاہ علامہ غلام اللہ خان صاحبزادہ مفتی محمد منصور الحق شاہ علامہ عزیز الحسن اعوان پیر محمد صدیق الرحمان مولانا محمد تنویر طاہر راٹھور علامہ اصغر علی گولڑوی پیر القاری عاشق علی نعیمی علامہ رضا امین سیفی صاحبزادہ ابرار حسین جلوی مولانا سجاد احمد سرداری حافظ محمد اکرم نقشبندی علامہ محمد اکمل رضوی مولانا علی احمد صابر پیر فلامت حسین نقشبندی و دیگر علمائے کرام نے اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ اہل اسلام امن اخوت یگانگت کا ذریعہ بنیں اور ریاستی اداروں کا نظم تسلیم کرتے ہوئے وحدت اتحاد اور پاکستان جو بنیان المرصوص بننکے کھڑا ہے وہ دنیا کو نظر آئے قومی اتحاد میں ہی تمام مسائل کا حل موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں