تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم

صفدرآباد(نامہ نگار)تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔اطلاعات کے مطابق گائوں مرڑ چک نمبر 41 کے قریب موٹر سائیکل اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میںکار بے قابو ہو کرالٹ گئی۔70 سالہ غلام رسول اور 19 سالہ ذیشان اقبال زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوںکو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں