ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کیلئے متحرک ہو کر کام کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے محرم الحرام میں امن و امان کی کامیابی اور مجالس اور جلوسوں میں ساف ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کے خصوصی انتظامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ۔ ضلعی انتظامیہ وزیر اطلاعات پنجا ب عظمیٰ بخاری سمیت پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ عیدقربان اوردیگرتہوارمیں پنجاب حکومت نے صفائی کے انتظامات میں ایک نیاریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں عزا داروں کے لئے خوراک اورپانی فراہم کیاگیافیلڈہسپتال اورکلینکس آ ن ویلز سمیت پوراطبی عملہ موجودرہا-فیصل آ بادکی ڈویژنل کمشنر۔آرپی اورڈی سی اورسی پی اونے سخت گرمی کی پرواہ کئے بغیر متحرک ہوکر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب بھرمیں سیکورٹی کے لئے 1لاکھ 8ہزارسے زائد اہلکاروں کی ڈیوٹی سے ثابت ہوگیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیحات میں عوام کی جان ومال کاتحفظ اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی شامل ہے۔ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے اپنے تمام ادوارمیں ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے، بدامنی اورمعاشی بدحالی پی ٹی آئی کے دور حکومت کانتیجہ ہے تاہم موجودہ حکومت نے عملی اقدامات سے ہر سطح پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں