واردات کی جھوٹی کال کرنے والا پیزا ڈلیوری بوائے گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رضاآباد پولیس نے واردات کی جھوٹی کال کرنے والے پیزا ڈلیوری بوائے کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پیزا ڈلیوری بوائے زین نے ریسکیو15 پر کال کر کے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد اس سے پیزا اور 7800 روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو کسی نے واقعہ کی تصدیق نہ کی۔ ڈلیوری بوائے سے بازپرس کی تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ پیزا ڈلیوری کی رقم ہڑپ کرنا چاہتا تھا، جس پر رضاآباد پولیس نے بوگس کال کرنے کے الزام میں 29ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں