جڑانوالہ میں ضلعی انتظامیہ کی ہدائت پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

جڑانوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نشاط سینما چوک میں ایم سی مڈل سکول فار بوائز کی دیوار کیساتھ 50سال سے قائم 20کھوکھوں کو مسمار کر دیا،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے دوبارہ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب کی زیرنگرانی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر میاں نوید نے ہیوی مشینری و عملے کی مدد سے نشاط سینما چوک میں ایم سی مڈل سکول فار بوائز کی دیوار کیساتھ 50سال سے قائم 20کھوکھوں کو مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کروا لی ہے انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ انسپکٹر میاں نوید کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر جاری آپریشن میں سرکاری اراضی کو واگزار کروانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور روزانہ کی بیناد پر آپریشن کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے دکاندار حضرات اپنی دکانوں پلازوں شاپنگ مالز کے سامنے قائم تجاوزات کو خود بخود ختم کر دیں بصورتِ دیگر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب متاثرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ کھوکھوں میں 50 سال سے روزگار کما کر خاندان کی کفالت کر رہے تھے کھوکھوں کو مسمار کرنے پر انکا روزگار ختم ہو چکا ہے پنجاب حکومت کو چاہیے کہ انکو متبادل جگہ فراہم کی جائے تا کہ وہ اپنے خاندانوں کی باعزت طور پر کفالت کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں