تاجر دھڑوں کا متحد ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،سکندر اعظم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاجر دھڑوں کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے’ حکومت نے جس طرح ٹیکسوں کی وصولی کا طریقہ کار اختیار کیا ہے وہ کسی طرح بھی قابل قبول نہیں’ حکومت ٹیکسوں کی وصولی کا طریقہ کار تاجروں کی مشاور ت سے تیار کرے تو موجودہ ٹیکس سے کئی گنا زیادہ ٹیکس حکومت کے خزانہ میں جمع ہوسکتا ہے ‘ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی و دیگر عہدیداروں نے کابینہ کے اجلاس کے موقع پر کیا’ اس موقع پر چیئرمین رانا فخر حیات خاں’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ سینئر وائس چیئرمین چوہدری مقصود احمد جٹ’ وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدور میاں نذاکت علی’ خرم شہزاد’ چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ رانا ادریس’ رانا طاہر محمود خاں’ ملک سیف الرحمن’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ رانا سعید’ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال بھی موجود تھے’ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ نئے ٹیکس گزاروں کو ٹیکس نیٹ میں لائے اور نئے ٹیکس گزاروں سے ٹیکس وصولی کا طریقہ کار آسان بنائے تاکہ ہر شخص آسانی سے ٹیکس دے سکے’ انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیکس فارم میں بہت سی پیچیدگیاں اور انگلش میں ہونے کی وجہ سے تاجروں کو ٹیکس فارم بھرنے میں مشکلات ہیں اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ ٹیکس فارم اردو میں جاری کرے تاکہ لوگ بآسانی ٹیکس ادا کرسکیں اس سے ملک و قوم کا فائدہ ہے’ مقررین نے کہا کہ ہوشربا ء ٹیکسز نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے عوام کیلئے ہر روز منی بجٹ آرہے ہیں جس سے غریب مزید غریب ہورہا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر وہ کام کیا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا جس قدر مہنگائی اس دور حکومت میں ہوئی ہے آج تک اس قدر مہنگائی نہیں ہوئی ‘ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کیلئے منصوبہ بندی کرے تاکہ نہتے اور بے بس عوام بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں