فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ بازار کے علاقہ انصاف روڈ کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نور احمد روڈ کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا کر گر پڑا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا




