سابق شوہر نے مطلقہ بیوی اور بچوں کو اغوا کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ کے علاقہ تاج کالونی میں سابق شوہر نے ساتھیوں سے مل کر مطلقہ بیوی اور بچوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان وقاص وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تاج کالونی کے رہائشی صادق نے بتایا کہ اسکی بیٹی ثناء صادق کی شادی 7سال قبل وقاص سے ہوئی، ان کے ہاں دو بچے پیدا ہوئے، تاہم شوہر وقاص بیوی پر تشدد کرتا اور خرچہ وغیرہ بھی نہ دیتا تھا، جس پر میاں بیوی میں ناچاقی ہو گئی تو ثناء صادق نے عدالت کے ذریعے شوہر سے خلع لیکر میکے والدین کے پاس رہائش اختیار کر لی، گزشتہ دنوں ملزم وقاص اپنے دیگر ساتھیوں کامران’ محسن وغیرہ کے ہمراہ آیا اور زبردستی سابقہ بیوی اور بچوں کو اغواء کر کے لے گیا، جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں