مون سون کی بارش سے منڈی صادق گنج میں سیلاب کی صورتحال،شہری پریشان

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)مون سون کی پہلی بڑی بارش شہر تالاب بن گیا۔تجاوزات کی زد میں آیا سیوریج نالہ پہلے ہی بند BWMC کا عملہ غائب اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کا دورہ ۔ مون سون کی پہلی بڑی بارش سے ہی شہر دریا کی صورت اختیار کر گیا ایک گھنٹے تک ہونے والی بارش سے شہر کی کئی گلیاں مین روڈز اور بیرونی اطراف کی آبادیاں تالابوں میں تبدیل ہو گئیں ان علاقوں کے مکیں گھروں تک محدود ہو گئے غلہ منڈی ٹان کمیٹی تھانہ بوائز سکول وٹرنری ہسپتال سمیت رورل ہیلتھ کمپلیکس بارش کے پانی میں گھر گے اور آمدورفت پوری طرح معطل ہو گئی بارش کے پانی کے اخراج کا واحد ذریعہ سیوریج نالہ تجاوزات کی زد میں ہونے کے باعث پہلے سے ہی اوور فلو رہتا ہے جس کے باعث بارش کے پہلے پندرہ منٹ میں ہی سیوریج نالہ سے بھی پانی اوور ہو کر گلیوں اور سڑکوں پر پھیلنے لگا صفائی اور سیوریج کا مظام BWMC کے زیر انتظام آنے کے بعد سے سیوریج نالے اور نالیوں پر بالکل کام نہ ہونے سے حالت بد ترین ہو گئے ہیں صورت حال سامنے آنے پر اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد عتیق الرحمن نے دورہ کیا اور BWMC کے عملے کی سرزنش کی جس کے بعد ڈسٹرکٹ کونسل کے ملازمین کی مدد سے مین روڈز اور گلیوں سے پانی کا اخراج ممکن ہو سکا لیکن شہر کے نشیبی ایریاز میں تاحال پانی کھڑا ہے اور شہری مشکلات کا شکار ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سیوریج نالے کا اپنی استعداد کار کے مطابق پانی نہ نکالنے کی بڑی وجہ اس پر قائم غیرقانونی تجاوزات ہیں جنہیں ہٹانے میں اسسٹنٹ کمشنر کاروائی کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں