لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کہانیوں اور اسکرپٹس کے نئے تجربات کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے، جس کی بدولت نجی ٹی وی چینلز کے ریٹنگز چارٹ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔نجی ڈیجیٹل چینل پر نشر ہونے والا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل بس تیرا ساتھ ہو اس وقت 11.7 کی شاندار ریٹنگ کے ساتھ انڈسٹری میں پہلے نمبر پر راج کر رہا ہے۔فرحان سعید اور ثنا جاوید کی خوبصورت آن اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ یہ کہانی حادثاتی طور پر والدین کو کھو دینے والے ایک نوجوان لڑکے کی جدوجہد، صبر اور لائف ٹرانسفارمیشن کے گرد گھومتی ہے، جسے صبا حمید، زویا ناصر اور سلمان سعید جیسے منجھے ہوئے اداکاروں کی سپورٹ حاصل ہے۔دوسری جانب ایک اور بڑا پراجیکٹڈاکٹر بہو 10.6 کی زبردست ریٹنگ کے ساتھ ناظرین کی دوسری بڑی پسند بن کر ابھرا ہے۔مہرین جبار کی بہترین ہدایت کاری اور صنم مہدی زریاب کے لکھے ہوئے اس ڈرامے میں کبرا خان اور شجاع اسد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈرامے کی منفرد کہانی ایک ایسے پڑھے لکھے ڈاکٹروں کے خاندان پر مبنی ہے۔




