SHOتھانہ ریل بازار نے موٹر سائیکل چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار کرلئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ ریل بازار پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا ۔ ایس ایچ او تھانہ ریل بازار انسپکٹر عبدالجبارنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے 02ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار گینگ کے سرغنہ سلیمان کواس کے ساتھی شان مرتضی سمیت گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 10عدد موٹر سائیکلیں، نقدی اورسولر تار برآمدگی کی گئی۔ گرفتار ملزمان سے18مقدمات ٹریس آئوٹ کئے گئے ۔ ملزمان کی گرفتاری سے علاقے میں موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں واضح کمی آئے گی ۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ فیصل آباد پولیس متحرک گینگز کے خلاف بھر پور کارروائیاں کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں