تحریک چلانے والے خود اختلافات کا شکار ہو گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہاہے کہ 90دن بعد تحریک چلانے کے دعویدارخود تقسیم اور جارحانہ بیانیہ سے اختلافات کاشکار ہوگئے ہیںجس سے ثابت ہوگیا ہے بانی کی کوئی پلاننگ کامیاب نہیں ہوگی علی امین گنڈاپور سمیت سب کے “مریخ”سے معاملات طے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن واحدجماعت ہے جس کے ارکان پارلیمان توکیاہرکارکن میاں نواز شریف کی قیادت پر متحداورفیصلوں کاپابندہے ان کی عدم موجودگی میں میاں شہباز شریف اورمریم نواز شریف کے فیصلے بھی تسلیم کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں فیصلے کرنے والا کوئی نہیں اس لئے اب سڑکوں پر تماشے نہیں ہوں گے کسی دبائو یا چڑھائی سے کسی قسم کا ریلیف یا این آراو نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اداروں کی اڈیالہ پر نہیں بلکہ معاشی استحکام اور دہشت گردی ختم کرنے پر ہے علی امین اپنی وزارت اعلی کی ڈیڈ لائن آگے بڑھانے کیلئے اس طرح کی بڑھکیں مارتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے اس وقت ان کے بیٹے ملنے نہیں آتے تھے۔اب کسی تحریک کے لئے بھی نہیں آ ئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں