فیسکو کے ریجن بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکوشعبہ کنسٹرکشن کی طر ف سے ماہ جون میں ریجن بھر میں 351.658ملین سے زائد کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا گیا۔ ماہ جون میں 58.193ملین سے زائد کی لاگت سے34دیہات میں بجلی کی فراہمی عمل میں لائی گئی جبکہ200.683ملین کی لاگت سے7ایچ ٹی اور92.782ملین کی لاگت سے66ایل ٹی پرپوزلز مکمل کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے ماہ جون میں فیصل آباداورسرگودھاڈویژنز کے آٹھ اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، میانوالی، سرگودھا، بھکر اور خوشاب میں 34نئے دیہات روشن کرنے کے علاوہ66ایل ٹی پروپوزلز اور7فیڈروں کی تکمیل کرلی ہے جن پر351.658 ملین روپے لاگت آئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیرمحمد عامر کی ہدایت پر پی ڈی کنسٹرکشن احمد علی شاہ کی زیر نگرانی40.953 ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 30ایل ٹی پروپوزلز،18.533ملین کی لاگت سے جھنگ میں 14، 14.636ملین کی لاگت سے سرگودھا میں 13جبکہ18.660ملین کی لاگت سے میانوالی میں 9ایل ٹی پروپوزلز کو مکمل کیا۔اسی طرح7.221ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 3نئے دیہات، 14.569ملین کی لاگت سے جھنگ میں 10،26.195ملین روپے کی لاگت سے سرگودھا میں 15 جبکہ میانوالی میں 10.208ملین روپے کی لاگت سے6نئے دیہات کو روشن کیا گیا۔اسی طرح82.542ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 2،4.955ملین روپے کی لاگت سے جھنگ میں 1ایچ ٹی پروپوزلز، 13.532ملین کی لاگت سے سرگودھا میں 3ایچ ٹی پروپوزل جبکہ 99.654ملین کی لاگت سے میانوالی میں 1ایچ ٹی پروپوزل مکمل کی گئی۔ چیف ایگزیکٹوفیسکو انجنئیرمحمد عامر نے شعبہ کنسٹرکشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید جاری سکیموں کو بھی اسی جذبہ سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ریجن بھر کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔انھوں نے کہا کہ برقی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے سے فیسکو کے ڈسٹری بیوشن میں بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں