دریائے چناب ‘ سندھ میں سیلاب

لاہور (بیوروچیف) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور ہیڈ قادر آباد پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ اور گڈو بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں مختلف حادثات میں مزید 21افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں