ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے2ملزم گرفتار

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے ریسکیو 15پر جھوٹی اطلاع دینے والے دو ملزمان الیاس اور حماد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ریسکیو 15پر کال کر کے اطلاع دی کہ ان کے گھر میں واردات ہو گئی ہے۔ پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ کوئی واردات نہیں ہوئی۔پولیس نے معاملے کی چھان بین کے بعد دونوں افراد کے خلاف 29-ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ سی پی او فیصل آباد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ریسکیو 15ایک ایمرجنسی سروس ہے، اس پر بوگس کالز کرنے سے اجتناب کریں۔ آپ کی ایک جھوٹی کال کسی حقیقی ایمرجنسی کے دوران قیمتی وقت ضائع کر سکتی ہے۔ سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ جھوٹی اطلاعات نہ صرف وسائل کے ضیاع کا باعث بنتی ہیں بلکہ یہ قانونا قابل سزا جرم بھی ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں