کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق،حالات کی ستائی خاتون نہر میں کود گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق’ حالات کی ستائی دوشیزہ کی نہر میں پھلانگ کر خودکشی کی کوشش۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ رشیدآباد میں 28سالہ نوجوان ثقلین ولد سلامت گھر میں پنکھے کا سوئچ آن کرنے لگا تو اس کا ہاتھ بجلی کی ننگی تار کو چھونے سے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ جبکہ 253 رب کی 17سالہ مصباح دختر یونس کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر نہر میں پھلانگ کر خودکشی کی کوشش کی تاہم وہاں پر موجود افراد نے بروقت لڑکی کو نہر سے نکال کر طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹر اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں