اوباش ملزمان نے زکوة دینے کے بہانے غریب دوشیزہ کو اغوا کرلیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اوباش ملزمان نے زکوة دینے کے بہانے غریب دوشیزہ کو اغوا کر لیا۔ جڑانوالہ پولیس نے مغوی کے بھائی کی اطلاع پر مقدمہ درج کر کے ملزمان شہزاد وغیرہ کی تلاش شروع کر دی ، تفصیل کے مطابق240گ ب کے ریاض امجد نے بتایا کہ اوباش ملزم شہزاد وغیرہ نے اس کی ہمشیرہ(ش) کوزکوٰة دلوانے کے بہانے بلایا اور موٹر سائیکل پر بٹھا کر اغوا کر لیا۔ اور کافی دیر تک واپس نہ آئی تو ملزمان سے رابطہ کیا تو وہ لیت و لعل کے بعد لڑکی کو واپس کرنے سے انکاری ہو گئے، جس پر جڑانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں