فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ 78 گ ب میں پرانی دشمنی کی بناء پر دو مسلح گروپوں میں تصادم’ فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا’ علاقہ مکینوں کے در ودیوار پر گولیاں لگنے سے ٹوٹ گئے’ پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے اے ایس آئی غلام عباس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ 78گ ب میں دو متحارب گروپوں سلیم’ اکرم وغیرہ اور فہد مصطفی’ ذیشان وغیرہ ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے ہیں، گولیاں لگنے سے کئی دیہاتیوں کے گیٹ اور دیواریں تباہ ہو گئے، اہل علاقہ گھروں میں محصور ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔




