صحافی گلزیب ملک (مرحوم) کا چھوٹا بھائی انتقال کر گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈان نیوز کے رپورٹر گلزیب ملک (مرحوم) کا چھوٹا بھائی عدنان رضائے الہٰی سے انتقال کر گیا۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد چباں والے قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم ملک عدنان کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق، نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے یکے بعد دیگرے دونوں بھائیوں کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں