ذوالفقار جونیئر نے لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

لاڑکانہ (نامہ نگار) شہید میر مرتضی بھٹو کے صاحبزادے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا ہے کہ کسی سے اتحاد کے بغیر عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئینگے۔ آئندہ انتخابات میں لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سندھ کی زمینیں اور معدنی وسائل پر لوٹ مار اور قبضہ برداشت نہیں کرینگے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دادو میں سورج آباد محلہ میں فقیر محمد حسن اتیرو کی رہائشگاہ پہنچ کر اس والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ جس کے بعد کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ ہمیں امیروں کی طرح سیاست نھیں کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں