خود کو آگ لگانے والا سابق کانسٹیبل دم توڑ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 157 رب گوجرہ کا رہائشی اور محکمہ پولیس سے برخاست شدہ کانسٹیبل فرخ وحید عرصہ سے نشہ کی لت میں مبتلا تھا اور آئس کا نشہ کرنے پر اسکی ذہنی حالت بھی خراب ہو چکی تھی۔ دو روز قبل نشہ کر کے ہوس وحواس کھو بیٹھا اور خود پر تیل ڈال کر آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش کی تاہم اہل خانہ نے بری طرح جھلس جانے پر تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپال پہنچایا۔ جہاں وہ گزشتہ شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں