تاجروں کی نمائندگی کا حق ادا کروں گا،میاں تنویر ریاض

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ الائیڈ گروپ کے جنرل سیکرٹری’ و صدرانجمن تاجران کوہ نور سٹی میاں تنویر ریاض نے کہا ہے کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر بننا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں’ یہ سب اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی کے بعد نیشنل گروپ کے قائدین میاں محمد ادریس’ میاں جاوید اقبال کے بھرپور تعاون سے ممکن ہوا ہے’ میں انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا اور جملہ پوری ٹیم کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے چیمبر آف کامرس کے قائدین کو میرا نام بھجوایا’ ان خیالات کا اظہار انہوں نے FCCI کا ایگزیکٹو ممبرمنتخب ہونے کے بعد پہلی بار کوہ نورون پلازے میں آمد پر استقبال کرنے والوں سے کیا’ اس موقع پر میاں عادل خورشید چیف ایگزیکٹو کوہ نور سٹی’ رانا خالد جنرل سیکرٹری کوہ نور ون پلازہ’عارف بٹ صدر چن ون روڈ’ رانا فیصل’ چوہدری افضال’ میاں امجد ‘ میاں بلال’ میاں آصف’ رانا زبیرکے علاوہ کوہ نور ون پلازے کے دکانداروں کی کثیر تعداد موجو دتھی’ میاں تنویر ریاض نے کہا کہ میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا ہے’ خاص طور پر کوہ نور سٹی کے تاجروں کے مسائل کو حل کروانے کی بھرپور کوشش کی ہے’ کبھی اصولوں پر کمپرومائز نہیں کیا’ ہمیشہ حق بات کی اور باطل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑا رہا ہوں’ انہوں نے کہا کہ کوہ نور سٹی کے دکاندار بہت سے مسائل کا شکار ہیں’ میری کوشش ہو گی کہ ان مسائل کو چیمبر کے پلیٹ فارم پر اجاگر کروں اور ان کا حل نکالوں’ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ شہر بھر کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کریں گے اور انہیں حل کروائیں گے’ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی سخت مشکلات میں ہے’ بجلی’ گیس ‘ پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے اور مختلف ٹیکسز کی وجہ سے کاروبارحالات شدید بحران کا شکار ہے’ انہوں نے کہا کہ چیمبر کا کام حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے جو میںبخوبی ادا کروں گا’ چیمبر کے دروازے شہر بھر کے تاجروں کیلئے کھلے ہیں’ یہاں ہر کسی کو خدمت کا موقع ملتا ہے بشرطیکہ وہ خدمت کا جذبہ رکھتا ہوں’ اس موقع پر انجمن تاجران کوہ نور سٹی اور انجمن تاجران کوہ نور ون کے عہدے داروں میاں عادل خورشید چیف ایگزیکٹو کوہ نور سٹی’ رانا خالد جنرل سیکرٹری کوہ نور ون پلازہ’عارف بٹ صدر چن ون روڈ نے امید کا اظہار کیا کہ میاں تنویر ریاض بزنس کمیونٹی کی امنگوں کی ترجمانی کریں گے اور ان کے مسائل چیمبر کے پلیٹ فارم پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ قائدین نے آپ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے آپ اس پر پورا اتریں گے اور اپنی انتھک محنت اور لگن سے کام کر کے ثابت کریں گے کہ آپ کا انتخاب درست تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں