ماڈل ٹاؤن بی گلی نمبر16میں تجاوزات کی بھرمار،علاقہ مکین شدید پریشان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ماڈل ٹائون بی گلی نمبر16 مین نڑوالا روڈ میں بے ہنگم تجاوزات نے رہائشیوں کا جینا محال کر دیا’ پختہ تجاوزات’ فٹ پاتھ پر قبضے اور ٹھاکر ناشتے والے نے گلی نمبر 16 کو نوگوایریا بنا دیا’ منع کرنے پر دھمکیوں اور مرنے مارنے پر اترآتے ہیں’ اہل علاقہ کا میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی چیف آفیسرمحترمہ عظمت فردوس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ’ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون بی گلی نمبر16 مین نڑوالا روڈ جو کہ انتہائی مصروف گلی ہے یہاں پر قبضہ مافیا اور تجاوزات مافیا بے لگام ہو چکا ہے’ اپنی پوری کی پوری دکانیں گلی میں سجا رکھی ہیں’ رہائشی کے گھروں کے دروازوں کے سامنے فار سیل موٹرسائیکلیں کھڑی کرنے سے رہائشیوں کا گھروں سے باہر نکل مشکل ہو گیا ہے اور وہ سخت ذہنی تکلیف میں مبتلا ہو چکے ہیں’ دکانوں کے مالکان کو صرف اپنے کرایہ سے مطلب ہے’ گذشتہ ماہ کا میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی چیف آفیسر محترمہ عظمت فردوس نے اس گلی میں پختہ تجاوزات ختم کر کے دکانداروں کو وارننگ دی تھی کہ وہ اپنی موٹرسائیکلیں دکانوں کے اندر رکھیں اور علاقہ مکینوں کو تکلیف میں مبتلا نہ کریں’ کچھ عرصے تجاوزات مافیا نے حکم کی تعمیل کی مگر اب دوبارہ تجاوزات پر اتر آئے ہیں اور فٹ پاتھوں سمیت پوری گلی میں تجاوزات کر لیں گے’ رہائشی اپنے بچوں کو سکول بھیجنے اور نمازی باجماعت نماز ادا کرنے سے قاصر ہو گئے ہیں’ علاقہ مکین تجاوزات کے خلاف دہائیاں دے رہے ہیں مگر ان کی دہائیاں سننے والا کوئی نہیں’ اہل علاقہ نے کا میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی چیف آفیسر محترمہ عظمت فردوس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ ماڈل ٹائون بی گلی نمبر16 مین نڑوالا روڈ کا وزٹ کر کے علاقہ مکینوں کو تجاوزات مافیا سے نجات دلائیں اور ایسی حکمت عملی اپنائیں کہ یہ لوگ دوبارہ تجاوزات کرنے کی ہمت نہ کریں اور لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں