پولیس کی ناکہ بندیاں بے سود ،ڈکیتی ،چوری کی مزید76وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی76سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے 6خواتین کو اغوا کر لیا ‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ رحمت ٹائون کے ناصر علی کی بیٹی(الف) کو نامعلوم ملزمان، سرگودھا روڈ کے علاقہ عزیز فاطمہ ہسپتال میں شمائلہ کی بیٹی(م) کو ملزمان شیر افگن وغیرہ،ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سہیل آباد کے اسلم مسیح کی بیٹی(م) کو نامعلوم ملزمان، روشن والا کے علاقہ ہری سنگھ کے رہائشی شہباز کی بھانجی(ع) کو ملزمان عدنان وغیرہ، صدر کے علاقہ ککوآنہ کے صفدر کی بیٹی (ث) کو نامعلوم اور 215ر۔ب سے اکرم کی بیٹی (الف) کو ملزمان امتیاز وغیرہ نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ دربار نور شاہ ولی کے قریب بلال سے 1لاکھ 72ہزار، الائیڈ ہسپتال کے قریب رابعہ سے جھپٹا مار کر پرس، نور شاہ ولی قبرستان موڑ پر محمودخان سے 76ہزار ، فون’ طلائی انگوٹھی چھین لی، لاری اڈا میں محمدخان کی دکان سے بیٹریاں وغیرہ، مراد آباد کے علی حمزہ کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی وقیمتی سامان چوری، اسماعیل ویلی کے اعجاز کی دکان کا صفایا کر دیا گیا، بھائی والا کے قریب وقاص سے15ہزار لیپ ٹاپ وفون، 202ر۔ب کے سہیل سے نقدی وفون، جھمرہ روڈ پر اظہر سے نقدی وفون، شیخوپورہ روڈ پر اشرف سے 16ہزار وفون، گرین ٹائون کے قریب مزمل سے پونے دو لاکھ وفون، 23 ج ب کے شاہد علی کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کے کریٹ جوس وکریانہ سامان چوری، النجف کالونی کے قریب رفعت جاوید سے20ہزار اور دیگر سامان لوٹ لیا، 40کوٹھیاں کے قریب حمزہ خالد سے 6ہزار و فون، ہریاں والا چوک کے قریب احمد سے10ہزار و فون، پیپلز کالونی ڈی گرائونڈ کے قریب سفیان سے جھپٹا مار کر فون، امام بارگاہ بوستان زہرہ کے قریب آصف سے جھپٹا مار کر فون، سوساں روڈ پر کنزہ شہزاد سے جھپٹا مار کر پرس، لائلپور گیلریا کے قریب فواد حسین سے جھپٹا مار کر فون، جواد ٹائون کے لطیف سے38ہزار و فون، کینال برگ کالونی کے فیضان کے گودام سے12لاکھ کا کپڑا چوری، راجہ پارک کے قریب احسن اقبال سے نقدی و فون، روشن والا کے حامد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 71 ج ب کے امتیاز کی حویلی سے جانور چوری، 64ج ب کے غفار سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 66ج ب کے سہیل کی دکان سے سامان چوری، گلفشاں کالونی کے ذیشان سے15ہزار و فون چھین لیا،مدینہ فلور ملز کے قریب آصف توصیف کی فیکٹری سے لاکھوںکا سامان چوری، 225ر۔ب کے افضل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان لوٹ لیا، 215ر۔ب کے افتخار سے نقدی و فون، الرحیم ویلی کے قریب عمر فاروق کی دکان سے سامان چوری، سیٹلائٹ ٹائون کے قریب شاہد محمود سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 88ج ب کے یاسین کے ڈیرہ سے بھاری مالیت کے 4بکرے چوری،203ر۔ب کے خالد مسیح کے ڈیرہ سے سولر پینل چوری، 274ج ب کے طاہر سے10ہزار و فون،275ج ب کے محمد سلیم سے55ہزار و فون، 71گ ب کے ےٰسین سے نقدی و فون، 105گ ب کے ابو بکر سے73ہزار و فون چھین لیا،39گ ب کے اذان کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 568گ ب کے یعقوب خان کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 46گ ب کے عبدالغفار کے ڈیرے سے مویشی چوری،93ر۔ب کے دانش سے30ہزار و فون،66ر۔ب کے نوید احمد سے 65ہزار و فون، 149ر۔ب کے محمد حسین سے56ہزار و فون ،طلائی چین چھین لی، 412گ ب کے ارشد سے 9ہزار و فون، ممتاز آباد کے عاصم سے نقدی و فون، اسپائر کالج کے قریب لیاقت علی سے نقدی و فون چھین لیا، کلیانوالہ کے نواب کی ڈھاری سے مویشی چوری، 457گ ب کے الطاف کا گھر لوٹ لیا،165گ ب کے اختر کے ڈیرہ سے سامان چوری،45گ ب کے منصور کے ڈیرہ سے سامان چوری،136گ ب کے منیر عباس کے ڈیرہ سے زرعی ٹیوب کا ٹرانسفارمر چور لے اڑے دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ستارہ ڈائمنڈ سے نوید کی کار، امین پور بازار سے عمران رحیم،گلستان کالونی کے آصف اقبال، جج والا کے کامران،271کے حسیب منیر، 5ج ب کے عبداللہ، سوساں روڈ سے عرفان علی، گٹ والا پارک سے ناصر علی، کوہ نور پلازہ سے بہادر علی، فیضان مدینہ سے اقبال، دکن پارک سمن آباد سے وقار حسین،225ر۔ب کے افضل، محمد بشیر، 254ر۔ب کے ارسلان،239گ ب کے خالد، اڈا مرید والا کے عاطف ندیم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں