مہنگے داموں چینی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور (بیوروچیف) چینی کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ناجائز منافع خوری پر 1019 دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔پنجاب بھر میں 142افراد گرفتار کئے گئے 18کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، 859افراد کو جرمانے عائد کئے گئے،گزشتہ 4 روز میں 19ہزار 714افراد کیخلاف کارروائیوں میں1133افراد گرفتار کئے گئے، لاہور ڈویژن میں 120گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کر کے14افراد گرفتار کئے۔ پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کو گرفتار ،بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں، گزشتہ 4روز کے مقابلے میں نرخوں پر عملدرآمد میں واضح بہتری آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں